Monday, September 16, 2024

ملتان ، پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن، اسلحہ برآمد، 3 ملزم گرفتار

ملتان ، پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن، اسلحہ برآمد، 3 ملزم گرفتار
March 19, 2018

 ملتان (92 نیوز) ملتان میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد کر کے تین ملزم گرفتار کر لئے ۔

پولیس اور حساس اداروں نے ملتان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ۔ نوے گھروں کی تلاشی لی گئی ۔ اسی دوران تین افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔

 ادھر پولیس نے شہر بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف بھی کارروائی کی ۔ چھاپوں کے دوران چار افراد پکڑے گئے جن سے سینکڑوں پتنگیں اور دھاتی ڈور قبضے میں لے لی گئی ۔