Thursday, April 25, 2024

ملتان : پلازے کی لفٹ بند ہونےسے میاں بیوی 2بچوں سمیت پھنس گئے

ملتان : پلازے کی لفٹ بند ہونےسے میاں بیوی 2بچوں سمیت پھنس گئے
April 27, 2016
  ملتان(92نیوز)ملتان میں نجی پلازے کی لفٹ بند ہونے سے میاں بیوی اور ان کے دو بچے ایک گھنٹے تک لفٹ میں پھنسے رہے ۔ تفصیلات کےمطابق ملتان میں 6نمبر چوک کے قریب واقع نجی پلازے کی لفٹ بند ہونے سے میاں بیوی اور ان کا 6 ماہ اور 2 سال کابچہ لفٹ میں پھنس گئے،،جنہیں ایک گھنٹے کی کوشش کےبعد ریسکیو کیا گیا ،،  لفٹ بند ہونےسے بچوں کی حالت غیر ہوگئی ،، متاثرہ خاندان اور پلازے کی انتظامیہ میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔