Friday, April 19, 2024

ملتان : پاک چین دوستی کے حق اور بھارت کی مخالفت میں مسلم لیگ ن کااحتجاجی مظاہرہ

ملتان : پاک چین دوستی کے حق اور بھارت کی مخالفت میں مسلم لیگ ن کااحتجاجی مظاہرہ
June 4, 2015
ملتان(92نیوز)جنوبی پنجاب کے اہم شہرملتان میں مسلم لیگ نون کے زیر اہتمام پاک چین دوستی کے حق میں اور بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے  اقتصادی راہداری منصوبے کی مخالفت پر بھارتی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ ملتان کچہری چوک پر مسلم لیگ نون کے زیر اہتمام ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرین نے پاک چین راہداری کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مقررین نے اس موقع پر کہا کہ  بھارت کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ہے جبکہ بھارت کی نیندیں اڑ گئی ہیں ،مظاہرین نے بھارت کے پرچم اور نریندر مودی کی تصویر کو نذر آتش کرتے ہوئے بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔