Friday, September 20, 2024

ملتان :ٹیوب ویلوں کے یونٹ میں اضافے کیخلاف کسانوں کا احتجاج

ملتان :ٹیوب ویلوں کے یونٹ میں اضافے کیخلاف کسانوں  کا احتجاج
February 22, 2018

ملتان ( 92 نیوز ) ٹیوب ویلوں کے یونٹ میں اضافے کیخلاف کسانوں  نے احتجاجی ریلی نکالی ۔ ریلی میپکو آفس ملتان سے شروع ہوئی اور پریس کلب کے باہر پہنچ گئی جہاں میپکو کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی، مظاہرین نے چیف ایگزیکٹو میپکو اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی اور شہریوں کے ساتھ مختلف مقامات پر تلخ کلامی بھی کی ۔

ملتان میں کسان اتحاد کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو رات گئے تک جاری رہی ۔ ریلی کے احتجاجی شرکاء نے حکومت اور میپکو کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور سڑک کو رکاوٹیں لگا کر ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند رکھا۔

اس موقع پر شرہریوں کو شدید مشکل کا سامنہ کرنا پڑا اور ریلی کے شرکاء نے شہریوں کے ساتھ مختلف مقامات پر تلخ کلامی بھی کی ۔ کسان اتحاد کے رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ یونٹوں میں اضافے کو واپس لیا جائے اور غریب کسانوں کو سب سڈی دی جائے ورنہ دھرنے اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔