Friday, April 19, 2024

ملتان، ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی کی خواتین کا شاہ محمود کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج

ملتان، ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی کی خواتین کا شاہ محمود کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج
June 25, 2018
ملتان ( 92  نیوز) ٹکٹوں کی تقسیم پر پاکستان تحریک انصاف کی خواتین بھی تقسیم ہو گئیں ، ناراض خواتین نے ملتان میں شاہ محمود قریشی کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ ٹکٹوں کی تقسیم،تحریک انصاف کی مشکلات کم  نہ ہوئیں، ملتان میں خواتین ورکرز نے شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا  ،  دھرنے میں اُس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب احتجاج کرنے والی خواتین کے دو گروپ آپس میں ہی گتھم گتھاہو گئے ۔ خواتین کے دونوں گروپس نے ایک دوسرے کے خلاف ڈنڈوں اور مکوں کا آزادانہ اور بھر پور استعمال کیا  ، ایک خاتون بے ہوش گئی جبکہ ایک زخمی ہوئیں ۔خواتین نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی ۔ ادھر کراچی میں بھی پی ٹی آئی کے ناراض کارکن سراپا احتجاج بن گئے ، کراچی کے حلقہ  پی ایس 118سے ٹکٹ دے کر واپس لینے پر اسدامان کی جانب سے عارف علوی کی رہائشگاہ کے باہر  کھلاڑی اکٹھے ہوئے اور شدید احتجاج کیا ۔ شرکا نے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔