Wednesday, May 8, 2024

ملتان : ٹریکٹرٹرالی اور رکشہ کےدرمیان تصادم ،2 افراد جاں بحق

ملتان : ٹریکٹرٹرالی اور رکشہ کےدرمیان تصادم ،2 افراد جاں بحق
February 26, 2017
ملتان(92نیوز)ملتان میں ٹریکٹر ٹرالی اور لوڈنگ رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق ملتان میں بہاولپور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور لوڈنگ رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں دو شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق ایک شخص کی شناخت فیاض کے نام سے ہوئی ۔ ریسکیو 1122 نے زخمی شخص رضوان کو نشتر اسپتال منتقل کردیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔