Sunday, September 8, 2024

ملتان : ٹرین میں بجلی نہ ہونےپر مسافروں کا احتجاج ،پولیس کا لاٹھی چارج

ملتان : ٹرین میں بجلی نہ ہونےپر مسافروں کا احتجاج ،پولیس کا لاٹھی چارج
August 29, 2015
ملتان (92نیوز) ٹرین میں بجلی نہ ہونے پر مسافروں نے  احتجاج کیا جبکہ ان پر  پولیس نے لاٹھی چارج شروع کر دیا جس پر ٹرین کی روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی  حالات پر قابو پانے کیلئے پنجاب پولیس سے مدد طلب کرنا پڑی ۔ تفصیلات کےمطابق ملتان ریلوے اسٹیشن پر پاکستان ایکسپریس میں بجلی نہ ہونے پر مسافروں نے احتجاج کیا ،ریلوے پولیس نے مظاہرین پر لاٹھیاں برسا دیں۔ مسافروں کے لاٹھی چارج کی وجہ سے ٹرین کی روانگی میں بھی  تاخیر ہوگئی۔ ان حالات پر قابو پانے کیلئے پنجاب پولیس سے مدد طلب کرنا پڑی ۔