Friday, March 29, 2024

 ملتان : ٹریفک حادثے میں 8افراد زندگی کی بازی ہارگئے

 ملتان : ٹریفک حادثے میں 8افراد زندگی کی بازی ہارگئے
December 24, 2015
ملتان(92نیوز)ملتان کے قریب وہاڑی روڈ پر دھند موت بانٹنے لگی  ٹریفک حادثے میں آٹھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ بیس زخمی ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق ملتان کے قریب وہاڑی روڈ پر بس اور دو ویگنوں میں اڈا 19 کے قریب حادثہ پیش آیا  جس کے نتیجے میں  آٹھ افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ بیس زخمی ہو ئے جنہیں  نشتراسپتال  ملتان منتقل کر دیا گیا زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتا ئی گئی ہے۔ ریسکیوذرائع کے مطابق بس ملتان سے میلسی ، جبکہ ویگنیں وہاڑی سے ملتان جا رہی تھیں  حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کے بعد ٹریفک معطل ہو گئی ۔