Thursday, March 28, 2024

ملتان ، نیب نے میٹرو روٹ میں آنے والی پراپرٹی کا ریکارڈ طلب کر لیا

ملتان ، نیب نے میٹرو روٹ میں آنے والی پراپرٹی کا ریکارڈ طلب کر لیا
September 1, 2018
ملتان (92 نیوز) ملتان میں نیب نے میٹرو بس منصوبہ کرپشن کیس کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے میٹرو روٹ میں آنے والی پراپرٹی کا ریکارڈ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے طلب کر لیا- ملتان میٹرو بس منصوبے کی ابتدائی انکوائری میں سول ورک اور لینڈ ایکوزیشن میں چار ارب کی بے ضابطگیاں سامنے آئی تھیں۔ اب دورانِ تفتیش سرکاری جگہوں پر قابض افراد کو مبینہ طور پر ادائیگیوں کا انکشاف بھی سامنے آ گیا ہے۔ اس پر نیب ملتان نے تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے پراپرٹی کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ ... نیب ملتان نے ایکسائز افسران کو پی ٹی ون جمع کروانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب افسران کو چیئرمین نیب کی جانب سے میٹرو کیس کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اس پر نیب کی تحقیقاتی ٹیم پہلے سے زیادہ متحرک ہو چکی ہے۔