Saturday, April 20, 2024

ملتان، نشتراسپتال میں موسمی زکام کے مزید تین مریض جان کی بازی ہار گئے

ملتان، نشتراسپتال میں موسمی زکام کے مزید تین مریض جان کی بازی ہار گئے
January 20, 2018

ملتان (92 نیوز) ملتان کے نشتر اسپتال میں زیرعلاج مزید تین مریض جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی۔
ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سیزنل انفلوئنزا کے وار جاری ہیں۔
محکمہ صحت کے موسمی زکام کی روک تھام کے دعوے دھرے رہ گئے۔ اس موذی وائرس نے مزید تین انسانی جانیں نگل لیں۔ جاں بحق ہونے والے تینوں مریض نشتر اسپتال میں زیر علاج تھے جس میں 38 سالہ فرحین کا تعلق وہاڑی ، 60 سالہ فرزانہ ملتان جبکہ 40 سالہ راشد مظفر گڑھ کا رہائشی تھا۔
شہری کہتے ہیں کہ حکومت اس مرض کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کرے۔
گزشتہ 12 گھنٹے کے دوران نشتر اسپتال میں 7 نئے مریض منتقل کئے گئے جس کے بعد نشتر اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 25 ہو گئی۔
محکمہ صحت ذرائع کے مطابق 5 ہفتوں کے دوران نشتر اسپتال میں سیزنل انفلوئنزا کے شبے میں 218 مریض لائے گئے جن میں سے 113 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔