Friday, March 29, 2024

ملتان: نشتراسپتال میں مریضوں کیلئے بیڈزاوربستر نایاب

ملتان: نشتراسپتال میں مریضوں کیلئے بیڈزاوربستر نایاب
January 9, 2017

ملتان(92نیوز)ملتان میں جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے نشتراسپتال میں مریضوں کے لئےبستر نایاب ہوگئےبستر نہ ہونے پر ایمرجنسی سمیت او پی ڈی میں مریض شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ملتان کے 11 سو بیڈز کے نشتر اسپتال کو  دو سال سے وعدے کے باوجود 17 سو بستروں کا بجٹ نہ دیا جاسکا جس کی وجہ سے مریضوں کو کبھی چادروں پر یا تو بیڈز کے پہیے نہ ہونے پر لواحقین مریض کے بیڈز اٹھانے پر مجبور ہیں۔ بستر کم ہونے کے باعث ایک ایک بیڈ پر دو دو مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جبکہ نشتر اسپتال میں غریب مریضوں کا کوئی پر سام حال نہیں ،بڑھتی ہوئی مریضوں کی تعداد بیڈز کی کمی کا مسئلہ روز بروز گھمبیر ہوتا جارہا ہے۔