Thursday, April 18, 2024

ملتان: نشتر ہسپتال کی نرسوں کا ہسپتال انتظامیہ کے ناروا رویے اور حجاب کرنے سے روکنے پر احتجاجی مظاہرہ

ملتان: نشتر ہسپتال کی نرسوں کا ہسپتال انتظامیہ کے ناروا رویے اور حجاب کرنے سے روکنے پر احتجاجی مظاہرہ
May 18, 2016
ملتان (نائنٹی ٹو نیوز) ملتان کے نشتر ہسپتال کی نرسوں نے ہسپتال انتظامیہ کے ناروا رویے اور حجاب کرنے سے روکنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاھرے میں نرسوں کے ساتھ ان کے خاوند بھی شریک ہوئے۔ ہسپتال انتظامیہ کے ناروا رویے کے خلاف نشتر اسپتال کی نرسوں نے دوسرے روز بھی احتجاج کیا۔ نشتر اسپتال کی نرسوں نے شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ نرسوں کا کہنا تھا کہ انہیں ڈیوٹی کے دوران حجاب کرنے سے روکا جاتا ہے۔ سال بھر کی چھٹیوں پر بھی تنخواہ کاٹنا معمول بن چکا ہے۔ نرسوں کے ساتھ ان کے خاوند بھی سراپا احتجاج ہیں۔ نرسوں کے احتجاج کے باعث نشتر روڈ بلاک ہو گئی جس سے راہگیروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاج کرنے والی نرسوں کا کہنا ہے کہ ہیڈ نرس کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے، ورنہ مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔