Monday, September 16, 2024

ملتان نشتر اسپتال میں ادویات نایاب ، بیشتر وینٹی لیٹر مشینیں بھی خراب

ملتان نشتر اسپتال میں ادویات نایاب ، بیشتر وینٹی لیٹر مشینیں بھی خراب
February 15, 2018

ملتان  ( 92 نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب کے صحت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، نشتر اسپتال میں ادویات نایاب ہیں جب کہ  بیشتر وینٹی لیٹر مشینیں بھی خراب ہیں۔مریضوں کے  لواحقین مہنگے داموں پرائیویٹ اسپتالوں سے علاج کرانے پر مجبورہو گئے۔

ملتان کے بیشتر اسپتالوں کا وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے افتتاح کر کے اپنی چھاپ تو لگوا لی مگر سہولیات کا فقدان تاحال برقرار ہے۔ نشتر ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا اعلان  کرنے کے باوجود نشتر ہسپتال میں ادوایات  ہیں نہ ہی مشینیں کام کرنے کے قابل ہیں ۔

زرائع کے مطابق 15 سے زائد وینٹی لیٹر مشینیں خراب ہیں، جس کے باعث بیشتر سیزنل انفلوائنزا کے مریض بھی جاں کی بازی ہار چکے ہیں ۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ڈاکٹر عطاء کے مطابق سیزنل زنفلونزا کے مریضوں کے لئے وینٹیلیٹر دستیاب ہیں جو خراب ہیں ان سے ان مریضوں کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔

دوسری جانب  نا کافی سہولیات کے باعث لواحقین مہنگے داموں پرئیوایٹ ہسپتالوں سے علاج کروانے پر مجبور ہیں جبکہ  وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نشتر اسپتال میں 100 فیصد مفت ادویات کی فراہمی کے دعوے کاغذوں تک محدود ہو کر رہ گئے۔