Tuesday, April 30, 2024

ملتان: نشتر اسپتال سے ادویہ چوری کرنے والا گروہ انتظامیہ کے ہتھے چڑھ گیا، خاتون سمیت تین افراد شامل

ملتان: نشتر اسپتال سے ادویہ چوری کرنے والا گروہ انتظامیہ کے ہتھے چڑھ گیا، خاتون سمیت تین افراد شامل
October 16, 2015
ملتان (نائنٹی ٹو نیوز) ملتان میں نشتر اسپتال کی انتظامیہ نے ادویہ چوری کرنے والے گروہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تھانہ کینٹ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ گروہ میں خاتون سمیت تین افراد شامل ہیں۔ ملتان نشتر اسپتال میں ادویات چوری کرنیوالا گروہ انتظامیہ کے ہتھے چڑھ گیا۔ نسرین بی بی نامی خاتون اور آس محمد اور شوکت نشتر اسپتال میں صفائی وغیرہ کرتے تھے۔ نشتر انتظامیہ نے شوکت کو انجکشن چوری کرتے پکڑ لیا۔ گروہ میں نسرین اور آس محمد بھی شامل تھے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گروہ پچاس ہزار سے زائد کی ادویہ چوری کر چکا ہے۔ انتظامیہ نے ملزموں کو تھانہ کینٹ کی پولیس کے حوالے کر دیا جہاں ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔