Sunday, September 8, 2024

ملتان : نئی و پرانی چم چماتی گاڑیوں کی نمائش نے شرکا  کو مسحور کر دیا

ملتان : نئی و پرانی چم چماتی گاڑیوں کی نمائش نے شرکا  کو مسحور کر دیا
March 20, 2016
  ملتان(92نیوز)گا ڑیوں کا شوق رکھنے والے افراد کے لئے ملتان میں کارشو کا اہتمام  کیا گیا جس میں نئی  اور پرا نی گا ڑیوں کے ساتھ پرانے  ماڈل کے مو ٹر  سائیکل بھی شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ تفصیلات کےمطابق ملتان کے سپورٹس گراؤنڈ میں موسم کی مناسبت سے چم چماتی گاڑیوں کامیلہ سجا یا گیا جس میں نئے اور پرا نے ماڈل کی ملکی اور غیر ملکی گا ڑیوں کی نمائش کی گئی کارشو میں پرانے ماڈل کی گاڑیوں کو اس طرح پیش  کیا گیا  کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔ کا ر شو میں شرکاکو لطف اندوز  کر نے کے لیئے ڈھول کی تھا پ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔ مردوں کے ساتھ  ساتھ خواتین اور بچے بھی اس کا ر شو کو دیکھنے پہنچےاکثر نوجوان کاروں کے ساتھ سیلفیاں بھی بناتے رہے۔ کار شو میں ہیوی با ئیک  کے ساتھ  ساتھ پرا نے ماڈل کی پاکستانی اور جاپانی موٹر سائیکلیں بھی خصو صی  طور پر لائی گئیں شرکا کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس کے انعقاد سے  تفریح کے ساتھ گا ڑیوں کے بارے میں آگاہی بھی ملتی ہے۔