Monday, September 16, 2024

ملتان میں یوم پاکستان کی خوشی میں پھولوں کی نمائش لگائی گئی

ملتان میں یوم پاکستان کی خوشی میں پھولوں کی نمائش لگائی گئی
March 23, 2018

 ملتان (92 نیوز) ملتان میں یوم پاکستان کی خوشی میں پھولوں کی نمائش لگائی گئی ۔ پھولوں کو دیکھنے کے لئے شہریوں کی کثیر تعداد پارک پہنچ گئی ۔

 یہ پھولوں کی نمائش یوم پاکستان اور بہار کی آمد کی خوشی میں لگائی گئی جہاں قوس وکزا کے رنگوں کے پھولوں کو منفرد انداز میں گملوں میں سجایا گیا جو ایسا منظر پیش کرتے ہیں کہ دیکھنے والے انکے گروید ہو جاتے ہیں ۔  

 نمائش میں 28 اقسام کے مختلف رنگوں کے پھولوں کو 70 ہزار سے زائد گملوں میں سجا کر رکھا گیا جو رنگوں کے سمندر کا دلکش منظر پیش کرتے ہیں کہ بچے بڑے سب ہی انکی طرف کھینچے چلے جاتے ہیں ۔  

 یوم پاکستان کے موقع پر مختلف رنگوں کے  پھولوں کو یکجا کرنے کا مقصد امن اور یکجہتی کا سبق دینے کے ساتھ ساتھ صحت افزا سر گرمیوں کو فروغ دینا ہے ۔