Monday, May 13, 2024

ملتان میں یوم عاشور پر 150 من حلیم کی دیگ کی شہریوں میں تقسیم

ملتان میں یوم عاشور پر 150 من حلیم کی دیگ کی شہریوں میں تقسیم
August 30, 2020
ملتان (92 نیوز) ملتان میں یوم عاشور کے موقع پر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آستانہ فریدیہ کی جانب سے 150 من حلیم کی دیگ تیار کرکے شہریوں میں تقسیم کی گئی۔ یوم عاشور کے موقع پر حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لنگر و نیاز کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ ملتان کے علاقہ ممتاز آباد میں بھی آستانہ فریدیہ کی جانب سے اہل بیت کی محبت میں یوم عاشور پر ڈیڑھ سو من حلیم کی دیگ تیار کی گئی ہے۔ ڈیڑھ سو من حلیم کی دیگ میں 50 من گوشت ،  40 من چنے کی دال ، 100  کلو جو، 100 کلو گندم، دال ماش، مونگ اور دال مصر سمیت دیگر مصالحہ جات ڈالے گئے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے سینکڑوں افراد میں یہ لنگر تقسیم کرکے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ہے۔ دیگ کو 20 سے زائد کاریگروں نے 6 گھنٹوں کی محنت کے بعد تیار کیا۔