Wednesday, April 24, 2024

ملتان میں گیارہویں شریف کے موقع پر 100 من کھیر کی دیگ تیار کی گئی

ملتان میں گیارہویں شریف کے موقع پر 100 من کھیر کی دیگ تیار کی گئی
December 19, 2018
ملتان (92 نیوز) ملتان میں گیارہویں شریف کے موقع پر 100 من کھیر کی دیگ تیار کی گئی جسے کھانے کے لیے عقیدت مندوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ 100 من دودھ بالٹیوں میں بھر بھر کے دیگ میں انڈیلتے - پھر اس میں  خشک میوہ جات ,  چاول اور چینی سمیت دیگر لوازمات ڈال کر  چمچہ ہلاتے یہ عقیدت مند مصروف ہیں۔ گیارہ ربیع الثانی پر حضرت عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کے موقع پر 100 من کھیر تیار کرنے میں منتظمین کہتے ہیں کہ اولیاء اللہ کی یاد میں نذر نیاز کا اہتمام کر کے دلی سکون نصیب ہوتا ہے۔ کھیر کی دیگ میں دودھ کے ساتھ ساتھ 200 کلو چاول ، 8 سو کلو چینی اور 45 کلو خشک میوہ جات بھی ڈالے جاتے ہیں - کھیر کی تیاری میں 5 گھنٹے کا وقت لگتا ہے - لذیذ کھیر پکتے ہی عقیدت مندوں  میں تقسیم کر دی جاتی ہے۔ منتظمین کہتے ہیں کہ وہ برسوں سے حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی محبت میں 100 من کھیر کی دیگ تیار کر رہے ہیں۔