Friday, April 26, 2024

ملتان میں کھجور کی ٹہنیوں سے دیدہ زیب چنگیر کی تیاری

ملتان میں کھجور کی ٹہنیوں سے دیدہ زیب چنگیر کی تیاری
November 17, 2017

ملتان (92 نیوز) ملتان کی ثقافت جہاں دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتی ہے وہیں انفرادیت کے باعث زندگی کے ہر عکس کو بھی نمایاں کرتی ہے۔
کھجور کی ٹہنیوں کو پہلے تو رنگا دلکش رنگوں میں، پھر بانس کی چھال کے ساتھ اس طرح پرویا کہ دیکھتے ہی دیکھتے دیدہ زیب ڈیزائن بنے۔ اب یہ مکمل ہو تو خوبصورت چنگیر پر نظر پڑتے ہی دل خوش ہو جائے۔
65 سالہ فضلاں مائی بچپن سے ہی چنگیریں اور ہاتھ کے پنکھے بنا رہی ہے جس کی مہارت اور نفاست کی وجہ سے ہر کسی نے اس سے چنگیروں کی فرمائش کر رکھی ہے۔
فضلاں کے ہاتھ کی بنی ہوئی چنگیریں نا صرف اسکے گھر کا چولہا جلانے میں مدد کرتی ہیں بلکہ جنوبی پنجاب کے دستر خوان کی زینت بھی بن جاتی ہیں۔
ایسے میں کھجور کی ٹہنی اور بانس کی چھال سے بنی رنگا رنگ چنگیریں، پنکھے اور ٹوکریاں ڈرائینگ روم کی سجاوٹ میں بھی مزید چار چاند لگا دیتے ہیں۔ ساٹ نجمی
دیہی علاقوں کی پہچان چنگیریں اور پنکھے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی سرائیکی و سیب کا ڈنکا بجا رہے ہیں۔