Thursday, March 28, 2024

ملتان میں کاٹن فیکٹری میں لگنے والی آگ 20 گھنٹے بعد بھی بے قابو

ملتان میں کاٹن فیکٹری میں لگنے والی آگ 20 گھنٹے بعد بھی بے قابو
May 30, 2021

ملتان (92 نیوز) ملتان میں کاٹن فیکٹری میں لگنے والی آگ 20 گھنٹے بعد بھی بے قابو ہے۔ بیس سے زائد فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

خانیوال روڈ پر واقع کاٹن فیکٹری میں لگی آگ کو 20 گھنٹے سے زائد کا وقت ہو چکا ہے ، تاہم اتنا وقت گزرنے کے باوجود اس آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا - ریسکیو ملتان خانیوال اور مظفر گڑھ کی 25 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری کے سٹور میں آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے جبکہ سٹور کے باہر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ، کولنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

آتشزدگی سے فیکٹری میں پڑی ہزاروں کی تعداد میں کاٹن کی گانٹھیں جل کر خاکستر ہو چکی ہیں۔