Friday, April 26, 2024

ملتان میں ڈکیتی کا ملزم مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک

ملتان میں ڈکیتی کا ملزم مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک
March 21, 2015
ملتان (نائنٹی ٹو نیوز) ملتان پولیس کے زیرحراست ڈکیتی کا ملزم مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے لاش جس گاڑی میں ڈال کر اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی اس کا نمبر ٹیپ لگا کر چھپایا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈکیتی کے ملزم ناظم کو کچھ دن پہلے فیصل آباد سے گرفتار کیا تھا۔ مبینہ طور پر ناظم پولیس تشدد سے ہلاک ہو گیا، جس کے بعد پولیس نے ناظم کی لاش ٹھکانے لگانے کی کوشش کی تو میڈیا اور شہریوں نے پولیس کی گاڑی کے آگے آ کر راستہ روک لیا لیکن پولیس نے متوفی ملزم کی لاش اسپتال پہنچائی۔ پولیس  نے لاش جس گاری میں اسپتال منتقل کی اس کا نمبر چھپایا گیا تھا۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ ملزم واش روم گیا کچھ دیر گزرنے کے بعد جب باہر نہ آیا جس پر پولیس نے واش روم میں جا کر دیکھا تو ملزم کو مردہ پایا جبکہ اس کی ہلاکت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔