Sunday, September 8, 2024

ملتان میں چلڈرن کمپلیکس کا توسیعی منصوبہ مشکلات کا شکار

ملتان میں چلڈرن کمپلیکس کا توسیعی منصوبہ مشکلات کا شکار
September 19, 2017

ملتان (92 نیوز) ملتان میں چلڈرن کمپلیکس کا توسیعی منصوبہ بھی مریض بچوں کی مشکلات کم نہ کر سکا۔ ایمرجنسی وارڈ میں ایک ایک بستر پر دو دو تین بچوں کا علاج ہونے لگا۔ جبکہ اسپتال انتظامیہ تشخیصی ٹیسٹ کروانے والے مریضوں سے ڈبل فیس وصول کرنے لگ گئی۔

ایک ارب 80 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے مکمل ہونے والا چلڈرن کمپلیکس کا توسیعی منصوبہ بھی مریض بچوں کی مشکلات کم نہ کر سکا۔ 150 بستروں پر مشتمل نئے بلاک کی تعمیر کے باجود ایک ایک بستر پر دو سے تین بچوں کے علاج کا سلسلہ معمول بن چکا ہے۔ جبکہ مختلف امراض کے تشخیصی ٹیسٹ بھی مہنگے داموں کیے جا رہے ہیں۔

مریضوں کی مشکلات اپنی جگہ تاہم اسپتال انتظامیہ کا دعوی ہے کہ توسیعی منصوبہ کو مکمل فعال کر کے جلد طبی مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔

چلڈرن کمپلیکس کے نئے بلاک کی لفٹ افتتاح سے اب تک صرف چار ماہ کے دوران تین بار خراب ہو چکی ہے۔

مریضوں کے لواحقین کے لبوں پہ ایک ہی سوال ہے کہ طبی سہولیات کے فقدان سمیت سرکاری اسپتالوں کے دیگر مسائل کب حل ہوں گے۔