Thursday, April 18, 2024

ملتان میں پولیس میں بھرتی کیلئے امیدواروں کی دوڑ ، کئی امیدوار راستے میں لڑکھڑا گئے

ملتان میں پولیس میں بھرتی کیلئے امیدواروں کی دوڑ ، کئی امیدوار راستے میں لڑکھڑا گئے
November 6, 2020
 ملتان (92 نیوز) ملتان میں پولیس میں بھرتی کیلئے امیدواروں کی دوڑ لگی۔ کئی امیدوار راستے میں ہی لڑکھڑا گئے۔ کچھ امیدوار گرتے گراتے منزل پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ دوڑ کے پہلے روز مجموعی طور پر تین ہزار امیدواروں نے حصہ لیا۔ امیدواروں نے اگلے مرحلے میں جانے کے لئے ایک اعشاریہ 6 کلو میٹر کا فاصلہ 7 منٹ میں طے کرنا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق دوڑ کا مرحلہ اگلے دو روز تک جاری رہے گا۔