Saturday, April 20, 2024

ملتان میں نماز عید کی ادائیگی پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

ملتان میں  نماز عید کی ادائیگی پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے
May 24, 2020

ملتان ( 92 نیوز ) ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی عید الفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے ،نماز عید کی ادائیگی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

ملک بھر کی طرح ملتان میں  بھی عید الفطر مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے ملتان میں عید نماز کے 800 سے زائد اجتماعات ہوئے جن میں نمازیوں کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے حفاظتی تدابیر کا خاص خیال رکھا گیا تھا نماز عید کے بڑے اجتماع شاہی عید گاہ اور دربار بہاوالدین زکریا پر ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے نماز عید دربار بہاوالدین زکریا پر ادا کی گئی۔

جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں بہاولپور ،جتوئی ،مظفرگڑھ، خانیوال ، شجاع آباد ،جلالپور پیر والا میں بھی نماز عید کے سینکٹروں اجتماعات ہوئے مساجد کو عید نماز کی ادائیگی  سے قبل جراثیم کش محلول سے دھویا گیا تھا جبکہ پولیس اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں کی جانب سے سکیورٹی کے فرائض انجام دیے گئے ۔