Friday, May 17, 2024

ملتان میں مون سون کے پیش نظر 800 عمارتیں خطرناک قرار

ملتان میں مون سون کے پیش نظر 800 عمارتیں خطرناک قرار
July 3, 2019
ملتان ( 92 نیوز) ملتان میں مون سون سیزن کے پیش نظر شہر کی 800 عمارتیں خطرناک قرار دے دی گئیں - میونسپل کارپوریشن نے شہر کی 800 خستہ حال عمارتوں کے مالکان کو نوٹس جاری کردیے ۔ ملتان میں مون سون سیزن کے پیش نظر شہر کی 800 عمارتیں خطرناک قرار دے دی گئیں ، میونسپل کارپوریشن نے شہر کی 800 خستہ حال عمارتوں کے مالکان کو نوٹس جاری کردیے – نوٹسز اندرون شہر ، سورج کنڈ روڈ ،ممتاز آباد سمیت مختلف علاقوں کے مکینوں کو بھیجے گئے ہیں ، گزشتہ چند روز کے دوران شہر میں بارشوں سے 20 کے قریب عمارتیں گریں ، جس میں 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اقبال فرید کا کہنا ہے کہ خستہ حال عمارتوں کے مالکان نوٹس پر عمل کریں بصورت دیگر کارروائی کریں گے ۔