Friday, March 29, 2024

ملتان میں موسم گرما کے ملبوسات کی نمائش،ماڈلز کے ریمپ پر جلوے

ملتان میں موسم گرما کے ملبوسات کی نمائش،ماڈلز کے ریمپ پر جلوے
March 6, 2015
ملتان(ویب ڈیسک)ملتان میں موسم گرما کے ملبوسات کی نمائش کے سلسلے میں رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔ فیشن شو میں ماڈلز نے ریمپ پر واک کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی جنوبی پنجاب کے قدیم شہر ملتان میں ڈیزائنرز نے موسم گرماکی مناسبت سے ہلکے رنگوں والے ملبوسات کی نمائش کی ۔ اس فیشن شو میں ماڈلز نے گرمیوں کے موسم میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کےلئے ہلکے اور کڑھائی والے خوبصورت اور دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے جسے شائقین سے خوب سراہا ۔ فیشن شو میں ڈیزائنرز نے پارٹی ویرنگ ڈریسز میں ساڑھی  کے ساتھ لائٹ  جیو لری جبکہ  روٹین ویرنگ میں تیز رنگوں والے ٹراؤزرز اور ٹی شرٹس   کو نمایاں جگہ دی گئی ۔