Thursday, May 2, 2024

ملتان میں فیڈر بس نو تعمیر سڑک میں دھنس گئی

ملتان میں فیڈر بس نو تعمیر سڑک میں دھنس گئی
May 12, 2018
ملتان (92 نیوز) ملتان میں فیڈر بس نو تعمیر سڑک میں دھنس گئی۔ مسافروں کو ہنگامی طور پر بس سے نکال لیا گیا۔ فیڈر بس نو تعمیر سڑک میں دھنس جانے کے باعث سڑک میں گڑھا پڑگیا جس کے باعث پائپ لائن بھی پھٹ گئی ۔ سورج میانی روڈ کو ایک ماہ قبل ہی تعمیر کیا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے آئے روز نئی سڑکیں بنانے کا دعوی تو کیا جاتا ہے لیکن ان کی کوالٹی کا ثبوت ملتان میں دیکھا جا سکتا ہے جہاں سورج میانی روڈ پر ناقص میٹریل کے استعمال سے تیار ہونے والی سڑک میں گڑھا پڑ گیا اور سڑک نے فیڈر بس کو نگل لیا۔ بس میں سوار پانچوں مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ،گڑھا پڑنے کے باعث گیس پائپ لائن بھی پھٹ گئی ، جس سے گیس لیکج بھی ہوئی ۔حکومتی نمائندہ نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ملتان میں بھاری مشینری اور میٹریل موجود نہیں۔ پولیس اور ریسکیو کی بھاری نفری موقع پر پہنچی مگر بھاری مشینری نہ ہونے کے باعث بس کو گڑھے سے نہ نکال سکی ۔ بعد ازاں بھاری مشینری نے بس کو گڑھے سے نکالا ۔