Sunday, May 19, 2024

ملتان میں عید کی تیاریاں زوروں پر ، خواتین نے رنگا رنگ دوپٹے خریدنا شروع کر دیئے

ملتان میں عید کی تیاریاں زوروں پر ، خواتین نے رنگا رنگ دوپٹے خریدنا شروع کر دیئے
May 31, 2019
 ملتان (92 نیوز) عید کی تیاریوں نے زور پکڑا تو خواتین بھی رنگا رنگ دوپٹے خریدنے پہنچی۔ تیاری ہو عید کی تو چاند رات تک جاری ہی رہتی ہے، شلوار سوٹ تو لے لیا اب باری ہے میچنگ دوپٹوں کی۔ سوٹ کے ساتھ دوپٹے میچ کرتی خواتین کو نیٹ کے گوٹا کناری لگے دوپٹے ہی چاہیے، جو آجکل کا فیشن تو ہے ہی پر ساتھ ہی سوٹ کو بھی چار چاند لگا دیتے ہیں۔ دوپٹوں کی دکانوں پر رش ہے تو رنگائی والے بھی دھڑا دھڑ دوپٹے رنگ کر خوب کمائی کر رہے ہیں۔