Friday, April 26, 2024

ملتان میں شہدا کربلا سے اظہار عقیدت کیلئے 100 من حلیم کی دیگ تیار

ملتان میں شہدا کربلا سے اظہار عقیدت کیلئے 100 من حلیم کی دیگ تیار
September 21, 2018
ملتان (92 نیوز) ملتان میں بھی شہدائے کربلا سے اظہار عقیدت کے لیے 100 من حلیم کی دیگ تیار کی جاتی ہے۔ محرم الحرام میں جہاں غم حسین منایا جا رہا ہے وہیں حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے وسیع لنگر و نیاز کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ ایسی ہی مثال ملتان سے تعلق رکھنے والے پیر محمد نوید فرید کی ہے جنہوں نے اہل بیت کی محبت میں یوم عاشور کے موقع پر 100 من حلیم کی دیگ کا احتمام کیا ہے۔ حلیم کو انتہائی محنت و عقیدت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ 100 من وزنی حلیم کی دیگ کی تیاری کے لئے 100 کلو چکن، ایک من گندم، ایک من جو اور 100 کلو دیسی گھی سمیت مختلف اقسام کی دالیں اور دیگر سامان استعمال کیا گیا ہے۔ یوم عاشور پر گزشتہ 6 سال سے 100 من حلیم کا لنگر ملتان میں بنایا جاتا ہے اور سینکڑوں افراد کو یہ لنگر تقسیم کر کے حضرت امام حسین علیہ السلام سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا جاتا ہے۔