Wednesday, April 24, 2024

ملتان میں سکیورٹی گارڈ نے نجی بینک کے لاکرز کا صفایا کردیا

ملتان میں سکیورٹی گارڈ نے نجی بینک کے لاکرز کا صفایا کردیا
March 8, 2020
ملتان (92 نیوز) محافظ ہی لٹیرے بن گئے، ملتان میں سکیورٹی گارڈ نے نجی بینک کے لاکرز کا صفایا کردیا۔ قذافی چوک  میں واقع نجی بینک کو سکیورٹی گارڈ نے دیگر 2 ساتھیوں کی مدد سے لوٹ لیا۔ ملزم گیس کٹر کی مدد سے بینک کے 39 لاکرز کاٹ کر بھاری مقدار میں سونا لے اڑے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں نے کیش باکس کو بھی توڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ ملزم واجد نجی سکیورٹی کمپنی کا ملازم ہے اور گزشتہ 15 روز سے بینک میں ڈیوٹی دے رہا تھا۔ پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔