Monday, September 16, 2024

ملتان میں سوائن فلو سے متاثرہ چھٹا مریض دم توڑ گیا

ملتان میں سوائن فلو سے متاثرہ چھٹا مریض دم توڑ گیا
February 9, 2016
ملتان (92نیوز) ملتان میں سوائن فلو سے متاثرہ بچی نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ جان لیوا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ سوائن فلو روز بروز بڑھتا جارہا ہے۔ وہاڑی کی 9 سالہ قربان فاطمہ بھی نشتر ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں دم توڑ گئی جس سے جان لیوا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعدا 6 ہوگئی جبکہ 66 افراد اب تک متاثر ہوچکے ہیں جوکہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔