Friday, March 29, 2024

ملتان میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے بیلوں کی خوبصورت جوڑی کی دھوم

ملتان میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے بیلوں کی خوبصورت جوڑی کی دھوم
July 23, 2020

ملتان ( 92 نیوز) ملتان میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے شہری نے  چولستانی اور فریزن نسل کے دو خوبصورت بیل بھولا اورمٹھو کی جوڑی پال رکھی ہے۔

قد 6 فٹ اور وزن 40 من بھاری بھر کم جسامت کے ساتھ معصومانہ مزاج یہ ہے چولستانی نسل کا بیل بھولا جو اپنی خوبصورتی کے باعث ہر دل عزیر ہے اب بات کرلیتے ہیں میٹھو کی جو اپنے ساتھی بھولا سے وزن میں تو کم ہے مگر بے داغ رنگت اور نخریلا مزاج اس کی شخصیت  کا خاصہ ہیں۔

بھولا اور میٹھو کو شہری نے خوب ناز نخروں کے ساتھ پالا ہے  خالص دودھ اور ونڈا کھانے کے باعث انکی جسامت اور قد دیگر بیلوں سے منفرد ہے۔

بھولا اور میٹھو جب چلتے ہیں تو اپنی دلکش اداوں سے دیکھنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیتے ہیں۔