Thursday, May 9, 2024

ملتان میں سسرالیوں نے خاتون کو جلا ڈالا

ملتان میں سسرالیوں نے خاتون کو جلا ڈالا
February 17, 2020

ملتان (92 نیوز) ملتان میں سسرالیوں نے خاتون کو جلا ڈالا ۔ خاتون کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا۔

ملتان کے علاقے تھانہ صدر کی حدود میں گھریلوں جھگڑے پر مبینہ طور پر ساس اور دیور نے 25 سالہ مریم پر پڑول چھڑک کر اگ لگا دی ۔ اگ لگنے سے خاتون کا جسم 60 فیصد سے زائد جھلس گیا۔

25 سالہ مریم کی 1 سال کی بیٹی بھی ہے جبکہ مریم کا شوہر ملازمت  کی غرض سے دبئی میں رہائش پزیر ہے۔ متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کے مطابق مریم کا اپنی ساس سے دو روز قبل گھر کے اخراجات پر جھگڑا ہو تھا ۔

دوسری جانب پولیس نے تاحال کسی ملزم کو حراست میں نہیں لیا۔ ڈاکٹرز کی جانب سے خاتون کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔