Tuesday, May 14, 2024

ملتان میں زیادتی کی شکار لڑکی نے زہر پی کر خودکشی کر لی

ملتان میں زیادتی کی شکار لڑکی نے زہر پی کر خودکشی کر لی
December 10, 2019
 ملتان (92 نیوز) ملتان میں بااثر افراد نے لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے کارروائی نہ کی تو لڑکی نے زہر پی کر موت کو گلے لگایا۔ واقعہ نواحی علاقہ بستی ملوک میں پیش آیا۔ 16 سالہ زرینہ بی بی کو حالت خراب ہونے پر نجی اسپتال اڈا لاڑ لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس کاروائی کرنے سے گریز کر رہی ہے۔ واقعہ کو 6 ماہ گزر گئے لیکن پولیس کی جانب سے عدم تعاون سے دلبرداشتہ ہو کر مزکوریہ نے بلیچنگ پی لیا تھا ۔