Sunday, September 8, 2024

ملتان میں دھڑجڑی بچیوں کی پیدائش ... دل ایک ہونے سے ڈاکٹر مشکل میں پڑ گئے

ملتان میں دھڑجڑی بچیوں کی پیدائش ... دل ایک ہونے سے ڈاکٹر مشکل میں پڑ گئے
January 17, 2016
ملتان (92نیوز) ملتان میں دھڑ جڑی بچیوں کو نجی ہسپتال سے چلڈرن کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ میڈیکل بورڈ بچیوں کے ٹیسٹ کے بعد سرجری کا فیصلہ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق بند بوسن کے محنت کش نذر عباس کے ہاں دو روز قبل دھڑ جڑی بچیوں نے نجی ہسپتال میں جنم لیا تھا۔ جن کو اڑتالیس گھنٹے تک انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا۔ ڈاکٹروں نے بچیوں کو الگ کرنے کے عمل کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملتان میں علاج ممکن نہیں۔ بچیوں کے والد نے حکومت سے اپنی ننھی کلیوں کے علاج کی اپیل کی ہے۔ دونوں بچیوں کو ایمبولینس کے ذریعے نجی ہسپتال سے چلڈرن کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ میڈیکل بورڈ بچیوں کے ٹیسٹ کر کے سرجری کا فیصلہ کرے گا۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچیوں کا دل ایک ہونے کی وجہ سے ایک بچی کو ہی بچایا جا سکتا ہے تاہم والدین قدرت کے کسی کرشمے کے منتظر ہیں۔