Friday, May 10, 2024

ملتان میں دستکاری نمائش، جیولری اور ملبوسات کو حاظرین نے خوب سراہا

ملتان میں دستکاری نمائش، جیولری اور ملبوسات کو حاظرین نے خوب سراہا
December 27, 2019
ملتان (92 نیوز) ملتان میں دو روزہ دستکاری نمائش سجی گئی، جس میں خواتین کے ہاتھوں سے بنی جیولری اور ملبوسات کو حاظرین نے خوب سراہا۔ ہاتھ سے بنی جاذب نظر جیولری کو شوق سے دیکھتی یہ خواتین اس وقت موجود ہیں دستکاری نمائش میں، جہاں موتی، گوٹا کناری اور رنگا رنگ دھاگوں سے بنی جیولری حاظرین کے دل کو خوب بھا رہی ہیں۔ دستکاری نمائش میں مختلف کڑھائیوں سے سجے بیگز بھی سبھی کی توجہ کا مرکز رہے پر موسم سرما کی مناسب سے بنے روایتی ملبوسات نے تو نمائش کی رونق کو چار چاند ہی لگا دئیے۔ نمائش میں کھانے کے سٹالز پر بھی خوب رش رہا، کسی نے گول گپے کھا کر انجوائے کیا تو کسی نے سردی میں گرما گرم پکوڑے اور چپس سے لطف اٹھایا۔