Saturday, April 27, 2024

ملتان میں خاتون پولیوورکرز پر دوران ڈیوٹی مبینہ تشدد،پولیس نے بازیاب کروایا

ملتان میں خاتون پولیوورکرز پر دوران ڈیوٹی مبینہ تشدد،پولیس نے بازیاب کروایا
May 17, 2015
ملتان(ویب ڈیسک)ملتان میں دوران ڈیوٹی پولیو ورکرزکو گھر کے مکینوں نے میبنہ تشدد کے بعد یرغمال بنالیا ساتھی ورکر کی اطلاع پر پولیس نے بازیاب کرایا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے تھانہ شاہ شمس کی حدود میں دوخواتین پولیو ورکرز انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیوسے بچاو کے قطرے پلانے میں مصروف تھیں کہ ایک گھر کے مکیینوں نے  رانی بی بی نامی پولیو ورکر کو مبینہ تشدد کے بعد یرغمال بنالیا جبکہ رانی بھی کی ساتھی خاتون پولیو ورکرنے بھاگ کر جان بچائی اور پولیس کو اطلاع دے دی  ۔ پولیس نے بروقت کارروائی  کرتے ہوئے یرغمال پولیو ورکر کو بازیاب کرالیا اور گھر کے مالک کو گرفتار کرکے تفتش شروع کردی۔