Sunday, May 12, 2024

ملتان میں جشن آزادی کے سلسلے میں چوتھے سالانہ آزادی مارچ کا انعقاد

ملتان میں جشن آزادی کے سلسلے میں چوتھے سالانہ آزادی مارچ کا انعقاد
August 10, 2020

ملتان ( 92 نیوز)  ملتان  میں جشن آزادی کے سلسلے میں چوتھا سالانہ آزادی مارچ منعقد ہوا   جس میں ننھے منے بچوں نے جناح کیپ اور قومی پرچم والا ملبوسات زیب تن کر رکھے تھے ، اس موقع پر ملی نغمے بھی گونجتے رہے۔

آزادی مارچ میں ننھے منے بچوں کا جوش و خروش بھی دیدنی تھا ، بچے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگاتے رہے ۔

چوتھے سالانہ آزادی مارچ میں شرکاء کا لہو گرمانے کے لئے ملی نغمے بھی بجائے گئے ۔

 اس موقع پر شرکاء نے جناح کیپ پہننے کی روایت کو زندہ رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا -