Wednesday, April 24, 2024

ملتان میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن چھٹے روز بھی جاری

ملتان میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن چھٹے روز بھی جاری
October 5, 2018
ملتان (92 نیوز) ملتان میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن چھٹے روز بھی جاری ہے۔ گول باغ گردیزی مارکیٹ سے تمام تجاوزات کو ہٹا دیا گیا ہے۔ تجاوزات اور سرکاری زمین پر قبضہ مافیا کی اب خیر نہیں۔ گول باغ گردیزی مارکٹ سمیت مختلف علاقوں میں متعدد دکانیں مسمار کر دی گئیں جبکہ گلگشت میں اربوں روپے کی سرکاری اراضی بھی واگزار کرا لی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق چھ روز کے دوران ضلع بھر میں پانچ سو کنال سرکاری اراضی واگزار کروائی جا چکی ہے جبکہ انٹی انکتوچمنٹ سکواڈ نے کھوکھے ، تھڑے اور بل بورڈز کو مسمار کر دیا ہے۔ اپریشن میں ایم ڈی اے ، مونسپل کارپوریشن سمیت پولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی۔