Thursday, May 9, 2024

ملتان میں تاجر کے گودام میں آگ کیسے لگی ؟،نائنٹی ٹو نیوز تفصیلات سامنے لے آیا

ملتان میں تاجر کے گودام میں آگ کیسے لگی ؟،نائنٹی ٹو نیوز تفصیلات سامنے لے آیا
December 1, 2020

گتے کے گودام کے مالک شیخ اویس نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے رہنما شاہد محمود نے آتشبازی کی جس سے آگ بھڑک اٹھی ، آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔ پی ڈی ایم جماعتیں ازالہ کریں۔

ن لیگ کے رہنما شاہد محمود کا کہنا تھا کہ تاجر کے نقصان کا ازالہ ہونا چاہیے، آتشبازی انہوں نے نہیں کی۔

سینیٹر فیصل جاوید اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے واقعہ پر اپوزیشن رہنماؤں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مقدمے کےاندراج کا مطالبہ کیا۔

ملتان میں پی ڈی ایم جلسے میں مریم نواز کے جلسے کے دوران گتے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے گودام میں موجود سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ آگ لگنے کے باوجود مریم نے اپنی تقریر جاری رکھی تھی۔