Sunday, May 12, 2024

ملتان میں بھی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا

ملتان میں بھی مہنگائی کا جن بے قابو  ہو گیا
March 28, 2021

ملتان (92 نیوز) ملتان میں بھی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، مرغی کا گوشت اور پھل متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہو گئے ، سیب 180 روپے ، مرغی کا گوشت 370 روپے فی کلو جبکہ کیلا 140 روپے درجن تک پہنچ چکا ہے ۔

دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی مہنگائی کا طوفان آ گیا ، پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی عدم دلچسپی کے باعث مرغی کا گوشت بدستور مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے ، چکن کی فی کلو قیمت 370 روپے وصول کی جا رہی ہے ۔

ایک طرف مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان پر ہے ، تو دوسری جانب سیب ، کیلا ، خربوزہ سمیت دیگر پھلوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ چکے ہیں ، سیب 180 روپے ، خربوزہ 80 روپے فی کلو جبکہ کیلا 140 روپے درجن تک پہنچ چکا ہے ۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے تاکہ انہیں سستے داموں اشیاء مل سکیں ۔