Thursday, May 9, 2024

بغیر اجازت ریلی نکالنے پر گرفتار علی موسیٰ گیلانی و دیگر کی ضمانت منظور

بغیر اجازت ریلی نکالنے پر گرفتار علی موسیٰ گیلانی و دیگر کی ضمانت منظور
November 26, 2020

عدالت نے ملزموں کو ایک لاکھ کے مچلکوں پر رہا کردیا گیا، عدالت کے باہر جیالوں نے ضمانتیں منظور ہونے پر  جشن  منایا جب کہ  علی موسیٰ گیلانی نے میڈیا گفتگو میں کہا کہ گرفتاری سیاسی بربریت ہے، ڈرایا نہیں جاسکتا۔

پولیس تھانہ چہلیک نے گزشتہ روز پی ڈی ایم ریلی میں رہنماؤں کو گرفتار کیا تھا، گرفتار کارکنوں میں سابق ایم پی اے ملک ارشد راں، رانا سجاد حسین، راؤ ساجد، عارف شاہ اور احمد گجر بھی شامل ہیں ۔

تھانہ چہلیک میں درج مقدمہ 25  نامزد جبکہ 50 نامعلوم افراد شامل ہیں ،  مقدمہ میں بغیر اجازت ریلی نکالنے، اور کار سرکار میں مداخلت کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمہ میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے چاروں صاحبزادوں کے نام بھی شامل ہیں ۔