Friday, March 29, 2024

ملتان میں ایک ہی خاندان کے دس افراد کو قتل کے بعد جلا دیا گیا

ملتان میں ایک ہی خاندان کے دس افراد کو قتل کے بعد جلا دیا گیا
July 1, 2019
ملتان ( 92 نیوز)  ملتان میں قتل کی لرزہ خیزواردات میں ایک ہی خاندان کےدس افراد کوقتل کرکے جلادیا گیا،مقتولین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،المناک واقعے کے تین زخمی نشتر اسپتال میں زیرعلاج ہیں،دوملزموں کو گرفتا کرلیاگیا۔ ملتان کے علاقے حسن آباد میں  غیرت  کے نام پر 10 افراد کی زندگی کے چراغ گل ہو گئے،ناجائز تعلقات کے شبہ  پر شوہر نے اپنے والد  کے ساتھ ملکر  اپنی بیوی ،بچوں سمیت 10 افراد کو قتل کر دیا ، پولیس نے بتایا کہ ملزم اجمل سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے اور چند روز قبل ہی وطن واپس لوٹا تھا۔ سی پی او ملتان عمران محمود کا کہنا ہے کہ المناک  واقعے میں  ملزم  اجمل نے اپنی  بیوی کرن،اس کی بہن صائمہ کی بیٹی نائمہ،سالی عاصمہ، اوراپنے بچوں 10 سالہ مریم اور 8 سالہ صائمہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ،زخمیوں کی شناخت صائم حسن،علی رضا اورلعل محمد کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس نے ملزم اجمل اور اس کے والد کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم اجمل کا بھائی فرارہوگیا۔ افسوسناک واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب  نے آئی جی سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی  اورجامع تحقیقات کا حکم دے دیا۔