Friday, March 29, 2024

ملتان میں انسداد پولیو مہم کیلئے ورکرز کی ٹریننگ شروع کر دی گئی

ملتان میں انسداد پولیو مہم کیلئے ورکرز کی ٹریننگ شروع کر دی گئی
November 17, 2020

ملتان (92 نیوز) ملتان میں 30 نومبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے لئے  ورکرز کی ٹریننگ شروع کر دی گئی ہے ، ملتان  پولیو ورکرز کو کورونا ایس او پیز کے ساتھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کی تربیت دی جا رہی ہے،  ملتان  پولیو ورکرز ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔

پولیو فری پاکستان بنانے کے لئے محکمہ صحت متحرک ہے ، اس سلسلہ میں 30 نومبر سے انسداد پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے ، کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ورکرز کو کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کے لئے تربیت شروع کر دی گئی ہے ۔

انسداد  پولیو مہم کے دوران ملتان ڈویژن میں مجموعی طور پر 23 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ، پولیو ورکرز وطن عزیز سے اس موذی مرض کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں ۔

محکمہ صحت کا تربیتی سیشن ایک ہفتے تک جاری رہے گا ، جس میں پولیو ورکرز کو ماسک پہننے ، سینی ٹائزر کے استعمال سمیت دیگر کورونا ایس او پیز بارے آگاہی فراہم کی جائے گی ۔