Thursday, April 25, 2024

ملتان میں انسداد پولیو مہم کیلئے محکمہ صحت کی ٹیموں کی ٹریننگ جاری

ملتان میں انسداد پولیو مہم کیلئے محکمہ صحت کی ٹیموں کی ٹریننگ جاری
October 14, 2020
ملتان (92 نیوز) ملتان میں انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے سلسلہ میں محکمہ صحت کی ٹیموں کی ٹریننگ جاری ہے۔ پولیو عملے کو کورونا ایس او پیز سے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے، انسدادپولیو مہم کے دوران 9 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لئے محکمہ صحت متحرک ہے ، 26 اکتوبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے لئے ٹریننگ سیشن جاری ہے - جس میں محکمہ صحت افسران کی جانب سے پولیو ورکرز کو کورونا ایس او پیز سمیت دیگر امور بارے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے 9 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو ورکرز 100 فیصد ٹارگٹ کے حصول کے لئے پر عزم ہیں۔ محکمہ صحت حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے لازمی پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔