Monday, September 16, 2024

ملتان میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی

ملتان میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی
February 14, 2018

ملتان ( 92 نیوز ) ملتان میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی ۔ پولیو ورکرز 5 سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف رہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں ساڑھے 8 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا۔

محکمہ صحت کی تشکیل کردہ 1900 سے زائد پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی قطرے پلاتی رہیں جبکہ ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹینڈ سمیت دیگر عوامی مقامات پر بھی پولیو کیمپ لگائے گئے ۔

محکمہ صحت کے مطابق پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں ساڑھے 8 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا ۔