Tuesday, April 16, 2024

ملتان : میٹرومنصوبہ کے راستے میں آنے والی املاک کا پورا معاوضہ نہ ملنے پر شہریوں کا احتجاج

ملتان : میٹرومنصوبہ کے راستے میں آنے والی املاک کا پورا معاوضہ نہ ملنے پر شہریوں کا احتجاج
July 12, 2015
ملتان (92نیوز)ملتان میں میٹرو منصوبہ کےراستے پر آنیوالی املاک کا پورا معاوضہ نہ ملنے پر شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں علی والا چوک کے قریب رہائشیوں نے میٹرو منصوبہ کے راستے میں آنیوالی املاک کی پوری قیمت نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کی کمرشل پراپرٹی ہے لیکن ان کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پورا معاوضہ ادا نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے وہ سراپا احتجاج ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جتنی قیمت ان کو ادا کرنے کی بات کی جارہی اس قیمت سے کہیں اپنا گھر  تعمیر نہیں کیا جا سکتا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی جائیداد کا کمرشل معاوضہ ادا کیا جائےورنہ ان کا احتجاج جاری رہے گا ۔ دوسری طرف انتظامیہ کے مطابق مظاہرین کا مطالبہ غیر قانونی ہے۔