Saturday, April 20, 2024

ملتان میٹروبس منصوبہ ساڑھے اٹھارہ کلومیٹر طویل ہوگا : کمشنر ملتان کی بریفننگ

ملتان میٹروبس منصوبہ ساڑھے اٹھارہ کلومیٹر طویل ہوگا : کمشنر ملتان کی بریفننگ
June 10, 2015
ملتان(92نیوز) کمشنر ملتان نے کہا ہے کہ ملتان میٹرو بس منصوبہ ساڑھے اٹھارہ کلو میٹر طویل ہے ،21اسٹیشن قائم کئے جائیں گئے۔ ملتان سرکٹ ہاؤس میں گورنر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملتان کا میٹرو منصوبہ ساڑھے اٹھارہ کلو میٹر پر مشتمل ہو گا جس میں سے ساڑے بارہ کلو میڑ فلائی اوورز پر مشتمل ہو گا اور اس پر 14اسٹیشن ایلی ویٹڈ ہونگے جبکہ 7اسٹیشن گراؤنڈ پر بنائےجاینگے۔ میٹرو روٹ پر سولر لائٹس لگائی جائیں گئی۔ کمشنر ملتان اسد اللہ نے مزید کہا نے میٹرو منصوبے کے لیے 98کنال 6مرے زمین حاصل کی جا ہی ہے اور متاثرین کو رقم دینے کے لیے 4ارب کی خطیر رقم ایم ڈی اے کو جاری کردی گئی ہے تاکہ متاثرین میں رقوم دی جا سکیں۔ گورنر پنجاب کو ڈی سی او نے بھی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رقوم کی تقسیم کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے مالکان کو دوکانوں اور مکانوں کے ملبے کا معاوضہ بھی دیا جائے گا اور دوکانداروں کو 10ہزار فی کس کے حساب سے کرایہ بھی ایک سال کا ادا کیا جائے گا۔ گورنر نے منصونے کو جنوبی پنجاب کا چمکتا ستارہ کہا جس سے ہزاروں لوگوں کو روزگار مہیا ہو گا۔