Thursday, September 19, 2024

ملتان میٹرو کرپشن کیس ، طلب کئے گئے افسروں کے بیشتر نمائندے نیب ملتان پیش

ملتان میٹرو کرپشن کیس ، طلب کئے گئے افسروں کے بیشتر نمائندے نیب ملتان پیش
February 19, 2018

ملتان (92 نیوز) ملتان میٹرو منصوبے میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر طلب کئے گئے 17 افسروں کے بیشتر نمائندے نیب ملتان میں پیش ہو گئے ۔  ذرائع کے مطابق نیب آفس میں بیشتر افسران کے نمائندے ریکارڈ سمیت پیش ہوئے ۔ ریکارڈ نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سپرد کر دی گئیں ۔ 

ملتان میں 28 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے مکمل ہونے والے میٹرو بس منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں ، نیب ملتان کی جانب سے طلبی نوٹس ملنے پر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے 12 افسران کی جانب سے ان کے نمائندے پیش ہوئے اور نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو ریکارڈ فراہم کیا ۔نیب نے گزشتہ روز 17 افسران کو آج طلب کیا تھا۔
نیب حکام نے ایم ڈی اے افسران کو بھی طلب کر رکھا تھا، جو نیب کی انکوائری ٹیم کے روبرو پیش ہوئے اور متعلقہ ریکارڈ بھی نیب کے سپرد کیا۔
ذرائع کے مطابق ریکارڈ کی مکمل چھان بین کا عمل چند دنوں میں مکمل ہو جائے گا ۔ دوسری جانب نیب میں پیش نہ ہونے والے افسروں کو دوبارہ طلب کرنے کے نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔