Thursday, May 9, 2024

ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کرپشن کا کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹسز جاری کر دیئے

ملتان میٹرو پراجیکٹ میں  کرپشن کا کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹسز جاری کر دیئے
October 5, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز )ملتان میٹرو پراجیکٹ میں ایک کروڑ 75 لاکھ ڈالر کرپشن کاکیس ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کر دیا۔
چینی کمپنی کے ڈائریکٹر اعجاز اصغر کے لاپتہ ہونے سے متعلق جواب اٹھارہ اکتوبر تک طلب کیا گیا ۔ درخواست گزار کے مطابق اعجاز اصغر کو ایف آئی اے نے اٹھایاہے ۔